اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پرتبادلے شروع، وزیر اعظم کی ہدایت پروفاقی سیکرٹریوں کے تبادلے کیے گئے۔
وزیراعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ ڈویثرن ارباب شہزادکی ہدایت پر بیورو کریسی میں اکھاڑپچھاڑکی گئی،نئی حکومت نے پہلے مرحلے میں آٹھ وفاقی سیکرٹریوں کے تبادلے کئے، دیگراداروں کے سربراہان واعلی عہدیداران کے تبادلے بھی جلدمتوقع ہیں۔
اب تک کے تبادلوں کے تحت سیکرٹری شماریات طارق پاشا سیکرٹری امور کشمیر وگلگت بلتستان،سیکرٹری امورکشمیر ایوب شیخ سیکرٹری شماریات،سیکرٹری پٹرولیم جلال سکندر سلطان سیکرٹری سیفران،او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویثرن اسد حیاؤالدین کوایڈیشنل سیکرٹری انچارج پٹرولیم مقررکیاگیا، سابق سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویثرن اورنگزیب حق کوسیکرٹری کیڈ لگا دیاگیااورسیکرٹری کیڈ ثاقب عزیزسیکرٹری ایوی ایشن ڈویثرن مقررکردئیے گئے۔
خیبرپختونخوا میں تعینات گریڈ19کے محمدطارق کی سیکشن 10کے تحت جوائنٹ سیکرٹری وزیراعظم آفس تعیناتی عمل میں لائی گئی۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹوسروس گریڈ19کے زیدبن مقصود کو ڈپٹی سیکرٹری وزیراعظم اورسیکرٹری ایوی ایشن ڈاکٹراعجازمنیرکوسیکرٹری اسٹیبلشمنٹ تعینات کردیاگیا،نیووٹیک میں تعینات پولیس سروس گریڈ بیس کے زبیرہاشمی کواسٹیبلشمنٹ ڈویثرن رپورٹ کرنیکی ہدایت کی گئی ہے۔
The post بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ؛ 8 وفاقی سیکریٹری تبدیل appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2wb36Ig