کوئٹہ میں 6 مقامات پر جنگل بنانے کے منصوبے زیر غور - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کوئٹہ میں 6 مقامات پر جنگل بنانے کے منصوبے زیر غور

کوئٹہ: شہر کے 6 مقامات پر جنگل بنانے کے منصوبے زیر غور ہیں۔

کوئٹہ میں گزشتہ برس ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والوں کیخلاف 400کیسز درج ہوئے، یہ کیسز 11 ماہ کے دوران درج کیے گئے، محکمہ زراعت نے سی پیک منصوبے میں ٹھیکیداروں کو پابند کیا ہے کہ ایک درخت کاٹنے کے عوض3 نئے درخت لگائیں گے۔

گوادر میں واٹر ویسٹ مینجمنٹ پلانٹ لگانے اور بلوچستان کے 6 مقامات پر جنگل آباد کرنے کے منصوبے زیر غور ہیں، تربت اور پنجگور میں 30سے 40 ہزار ایکڑ پر نیا جنگل اگایا جائیگا۔

ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کے ذمے داروں کے مطابق بلوچستان میں سطح سمندر ہر سال ایک1.1 ملی میٹر بڑھ رہی ہے اگر اسی تناسب سے سطح سمندر بڑھتی رہی تو اگلے 50 سال میں سمندر کی سطح میں 6سینٹی میٹر تک اضافہ ہوجائیگا۔

 

The post کوئٹہ میں 6 مقامات پر جنگل بنانے کے منصوبے زیر غور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2nJxCVk