چارسدہ میں جرگے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

چارسدہ میں جرگے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق

پشاور: بٹ گرام میں جرگے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چارسدہ میں تھانہ بٹگرام کی حدود میں اتوار اور پیر کی درمیانی رات موٹرسائیکل سوار سے بچی زخمی ہونے کے معاملے کے تصفیے کے لیے جرگہ ہو رہا تھا کہ اس دوران فائرنگ ہوگئی جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ زخمیوں کو پہلے شب قدر اسپتال منتقل کیا تاہم تشویشناک حالت ہونے کی وجہ سے ڈاکٹروں نے انہیں پشاور منتقل کردیا ہے جب کہ اب تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

The post چارسدہ میں جرگے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2P8sExw