پانی فروخت کرنے والی کمپنیوں کے 13 برانڈز پر پابندی عائد - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پانی فروخت کرنے والی کمپنیوں کے 13 برانڈز پر پابندی عائد

 کراچی:  سندھ فوڈ اتھارٹی نے پانی فروخت کرنے والی 13 برانڈ ز پر پانی فروخت کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ابرار شیخ ڈائریکٹر سندھ فوڈ اتھارٹی کے مطابق عوام کی صحت کی حفاظت کے لیے کھانے پینے کی اشیا کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ جن برانڈز پر پابندی عائد کی گئی ان میں گورمے، ایکوا سپر لائف، شیراز، ایکوا اسپلیش، مرینا، ایڈن پریمیم، ایکوا فائن، پیور ایکوا، لیوان، زیم، ایکوا گولڈ، پیور 18 اور اب نور نامی برانڈز شامل ہیں جو بوتلوں میں پانی فروخت کرتی ہیں، ان برانڈز کی باٹلنگ اور سندھ بھر میں سپلائی پر فوری پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

The post پانی فروخت کرنے والی کمپنیوں کے 13 برانڈز پر پابندی عائد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2wz6Xyx