اسلام آباد: امریکی پرنسپل نائب معاون وزیرخارجہ برائے جنوبی ووسطی ایشیاایلس ویلزنے پاکستان پر زور دیا ہے کہ افغان امن عمل کو مزید استحکام بخشنے کیلیے کوششیں تیز کی جائیں۔
امریکی پرنسپل نائب معاون وزیرخارجہ کی خواہش ہے کہ پاکستان افغان امن عمل کے حوالے سے اپنی کوششوں میں مزید اضافہ کرے تاکہ افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لایا جاسکے۔ایلس ویلز نے، جو اس وقت اسلام آباد میں ہیں۔
دورہ پاکستان میں سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات کی۔ گو کہ اس ملاقات کے حوالے سے دونوں ملکوں کے حکام نے تفصیلات نہیں بتائیں تاہم ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں پاک امریکا تعلقات اورخطے کی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔
ملاقات کا اصل مقصد افغانستان میں جاری کشیدہ صورتحال کو ختم کرنے کیلیے مشترکہ ایجنڈا تلاش کرنا ہے۔ یاد رہے کہ ایلس ویلزافغانستان کادوروزہ دورہ مکمل کرنے کے بعدگزشتہ روزپاکستان پہنچیں۔ ایلس ویلز نگراں وزیراعظم ناصرالملک سے بھی ملاقات کریں گی جبکہ عسکری حکام سے بھی ملاقات کاامکان ہے۔
ایلس ویلزکے دورے سے دونوںممالک کے درمیان بات چیت کی راہ ہموارہوگی۔ اپنے دورہ کابل میں ایلس ویلز نے واضح کیا تھا کہ امریکا نے تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ کو ہلاک کردیا ہے جس سے پاکستان کے سرحد پار موجود دہشتگردوں کے حوالے سے تحفظات میں کمی ہوگی۔
The post افغان امن عمل کو مزید مستحکم کیا جائے، ایلس ویلز appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2u045JE