عمران حکومت کے لیے خدا کو بھی بھول چکے ہیں، مفتی سعید - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

عمران حکومت کے لیے خدا کو بھی بھول چکے ہیں، مفتی سعید

لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا نکاح پڑھانے والے مفتی سعید نے کپتان سے متعلق حیران کن بیان دے ڈالا۔

مفتی سعید کا کہنا ہے کہ عمران خان حکومت کے لیے اللہ کو بھول چکے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ عمران خان آج جوکچھ کر رہے ہیں۔ انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں، عمران خان غلط فہمیوں میں مبتلا ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی دوسری اور تیسری شادی کے عرصے میں ان کے نکاح خواں مفتی سعید کا نام نمایاں رہا تھا، جو اس تمام صورتحال میں خاموش رہے تاہم اب مفتی سعید نے بھی عمران خان کے خلاف ایک بیان دے کر سب کو حیران کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق  مفتی سعید نے بھی کپتان کو شدید تنقید کا نشانہ بنا  ڈالا ہے، ان کاکہنا ہے کہ عمران خان آج جو کچھ کر رہے ہیں۔ انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں، عمران خان غلط فہمیوں میں مبتلا ہیں۔ وہ حکومت کیلئے اللہ کوبھول چکے ہیں۔

 

The post عمران حکومت کے لیے خدا کو بھی بھول چکے ہیں، مفتی سعید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2u08D2G