محکمہ موسمیات نے آج بھی کراچی میں بونداباندی کی پیشگوئی کردی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

محکمہ موسمیات نے آج بھی کراچی میں بونداباندی کی پیشگوئی کردی

کراچی: محکمہ موسمیات نے آج بھی کراچی میں بوندا باندی کی پیشگوئی کی ہے۔

کراچی میں گزشتہ کئی روز سے بادلوں نے ڈیرے جمائے ہوئے ہیں جب کہ شہر کے مختلف علاقوں میں کئی روز سے وقفے وقفے سے بوندا باندی کاسلسلہ بھی جاری ہے جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ محکہ موسمیات نےآج بھی کراچی میں بوندا باندی کی پیشگوئی کی ہے جب کہ آج دن بھر مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔

کراچی میں گزشتہ رات بھی مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی تھی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں  30 سے 40 کلومیٹر کی رفتار سے جنوب مغربی ہوائیں چلتی رہیں گی، جب کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی تک جاسکتا ہے۔

 

The post محکمہ موسمیات نے آج بھی کراچی میں بونداباندی کی پیشگوئی کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2tYGUiJ