لاہور: جیت کے جشن میں مداخلت کرنے پر تحریک انصاف کے نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی ملک ندیم عباس نے ایس ایچ او کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن میں جیت پر ملک ندیم عباس کے ڈیرے پر آتش بازی کی جا رہی تھی کہ پٹرولنگ کے دوران ایس ایچ او تھانہ ہنجروال رانا افضل کے منع کرنے پر نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی ندیم عباس اور ان کے ساتھیوں نے مبینہ طور پر پولیس پارٹی پر ہلہ بول دیا، ایم پی اے نے نہ صرف ایس ایچ او تھانہ ہنجروال کی وردی پھاڑی بلکہ پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ایک اہلکار کا سر بھی پھاڑ دیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : نارووال میں پی ٹی آئی امیدوار کے بیٹے کا پولیس وین پر حملہ
واقعہ کے بعد ملزموں کی گرفتاری کے لیے پولیس نے ندیم بارہ کے ڈیرے پر چھاپہ مارا تو نومنتخب ایم پی اے ساتھیوں سمیت فرار ہو گئے، ڈیرے پر موجود افراد کو حراست میں لے کر تھانے میں بند کر دیا گیا ہے، آئی جی پنجاب نے پولیس اہلکاروں پرتشدد کا نوٹس لیتے ہوئے ملزموں کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔
The post نومنتخب پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی کا ایس ایچ او پر تشدد، اہلکار کا سر پھاڑدیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2AgQ5Sf