عوامی تعاون نے پاک فوج کے خلاف پراپیگنڈے کو مسترد کردیا، ترجمان پاک فوج - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

عوامی تعاون نے پاک فوج کے خلاف پراپیگنڈے کو مسترد کردیا، ترجمان پاک فوج

 راولپنڈی:  ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے الیکشن کے کامیاب انعقاد پر ہم وطنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا نے آج مسلح افواج کے لیے عوام کے دلوں میں موجود محبت کو اپنی آنکھ سے دیکھ لیا ہوگا۔

میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ عوام نے پولنگ اسٹیشن پر پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ محبت کا اظہار کرتے ہوئے پرتپاک استقبال کیا اور پاک فوج کے خلاف گھناؤنے پراپیگنڈے کو مسترد کردیا۔

پاک فوج کے ترجمان نے مزید کہا کہ فوج کو اپنے عوام کا غیر متزلزل اعتماد حاصل ہے، عوام کی اسی سپورٹ کی وجہ سے ہم مضبوط ہیں، پاک فوج کے افسر اور جوانوں کی زندگیاں اپنی پاک سرزمین اور اپنے عوام کی جانوں کے حفاظت کے لیے وقف ہیں آج ایک بار پھر پاکستان کی فتح ہو گئی ہے۔ انہوں نے عوام کا شکریہ ادا کیا اور عوام کی جانب سے پاک فوج کے لیے محبت کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

واضح رہے کہ آج ملک بھر میں عام انتخابات کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ملک کے ہر حصے میں عوام نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔ انتخابی عمل کو سیکیورٹی دینے، اسے شفاف اور محفوظ بنانے کے انتظامات پاک فوج کے سپرد کیے گئے تھے۔

The post عوامی تعاون نے پاک فوج کے خلاف پراپیگنڈے کو مسترد کردیا، ترجمان پاک فوج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2v5hgtc