دنیا کی معمرترین خاتون چل بسیں - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

دنیا کی معمرترین خاتون چل بسیں

ٹوکیو: دنیا کی معمر ترین جاپانی خاتون 117 برس کی عمر میں زندگی کی بازی ہار گئیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرہ ارض کی معمر ترین خاتون کا اعزاز پانے والی جاپانی خاتون ’چیومیا کو‘ اتوار کے دن حرکت قلب بند ہونے سے چل بسی تھیں آج ان کی موت کی تصدیق کردی گئی ہے۔

میاکو 2 مئی 1901ء میں پیدا ہوئیں اور تادم مرگ وہ ٹوکیو سے جنوب میں واقع ریاست کناگاوا میں رہائش  پذیر رہیں جب کہ رواں سال اپریل میں 117 سالہ نابی تاجیما کی موت کے بعد میاکو کو  معمر ترین خاتون قرار دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کی معمرترین خاتون نابی تاجیما انتقال کرگئیں

جاپان کی وزارت صحت و  محنت کا کہنا ہے کہ میاکو کی موت کے بعد جنوبی جاپان کی 115 سالہ کین تناکا اس وقت دنیا کی معمرترین خاتون ہیں جب کہ شمالی جاپان کے مسازونوناکا اس وقت دنیا کے معمرترین مرد ہیں جنہوں نے حال ہی میں زندگی کی 113 ویں بہار دیکھی ہیں۔

The post دنیا کی معمرترین خاتون چل بسیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2K1crXw