امریکی حکام کی دوحہ میں طالبان نمائندوں سے ملاقات - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

امریکی حکام کی دوحہ میں طالبان نمائندوں سے ملاقات

 واشنگٹن: جنوبی ایشیا کے لیے امریکی مندوب ایلس ویلز نے طالبان کے نمائندوں سے دوحہ میں ملاقات کی ہے۔ 

امریکا کے معتبر جریدے وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ رواں ہفتے جنوبی ایشیا کے لیے امریکی مندوب ایلس ویلز اور طالبان کے نمائندوں کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ملاقات ہوئی ہے جس کی تفصیلات منظر عام پر نہیں آسکیں۔

ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے طالبان کی اعلیٰ  قیادت ’کوئٹہ شوریٰ‘ کے ایک رکن نے بتایا کہ ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی اور مستقبل قریب میں یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

قبل ازیں امریکا اور افغانستان میں برسرپیکار طالبان کے درمیان ملاقاتوں کی خبریں بین الاقوامی میڈیا میں آتی رہی ہیں تاہم فریقین کی جانب سے ان خفیہ ملاقاتوں کی تصدیق یا تردید نہیں ہو سکی تھی۔

دوسری جانب افغان حکومت اور طالبان کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر پہلی بار سیزفائر کے اعلان سے برف پگھلتی محسوس ہوئی تھی لیکن بدقسمتی سے یہ عمل زیادہ دیر جاری نہیں رہ سکا تھا۔

واضح رہے کہ 11 ستمبر 2001ء میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملوں کے بعد امریکا نے افغانستان پر چڑھائی کرتے ہوئے طالبان حکومت کا خاتمہ کر دیا تھا تاہم افغانستان میں بدستور نیٹو افواج اور طالبان جنگجوؤں کے درمیان جھڑپیں اور گوریلا کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

The post امریکی حکام کی دوحہ میں طالبان نمائندوں سے ملاقات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2LUcOF0