فلوریڈا میں اژدہوں نے مگر مچھوں کا جینا حرام کردیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

فلوریڈا میں اژدہوں نے مگر مچھوں کا جینا حرام کردیا

فلوریڈا: امریکی ریاست فلوریڈا کے دلدلی علاقے میں آباد مگرمچھ بڑی تعداد میں دیوہیکل اژدہوں کی خوراک بننے کی وجہ سے اس علاقے سے معدوم ہوتے جا رہے ہیں جس سے اس علاقے میں ماحولیاتی نظام کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فلوریڈا کے دلدلی علاقوں میں پائے جانے والے برمی اژدہوں نے مگرمچھوں، خرگوشوں،لومڑی اور دیگر جانوروں کو خوراک بنانا شروع کردیا ہے جس سے ان کی جانوروں کی نسل ختم ہوتی جا رہی ہے۔ ماہرین نے تیزی سے تبدیل ہونے والی اس صورت حال کو ماحولیاتی نظام کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

Florida 2

ماہرین کا خیال ہے کہ کسی سیاح یا مقامی شخص نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اژدہوں کی جوڑی کو اس دلدلی علاقے میں چھوڑ دیا جو کہ اژدہوں کی افزائش کے لیے بہترین جگہ ہے یہی وجہ ہے کہ 1970ء میں پہلی مرتبہ دکھائی دینے والے اژدہے دیکھتے ہی دیکھتے پورے علاقے میں پھیل گئے اور اب ان کی تعداد ایک محتاط اندازے کے مطابق ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

فلوریڈا کے دلدلی علاقے میں پائے جانے والے اژدہے برمی نسل کے ہیں جن کی لمبائی سات میٹر اور وزن 113 کلو گرام تک ہے جو چار فٹ لمبے مگر مچھ تک کو نگل جاتے ہیں۔ جنگلی حیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ان اژدہوں کا جانوروں کا بے دریغ شکار کرنے کی وجہ سے اس علاقے میں چھوٹی جسامت کے ممالیہ جانوروں کی تعداد بھی بہت کم ہو کر رہ گئی ہے۔

Florida 3

ماہرین کا خیال ہے کہ یہ اژدہے اب دیگر علاقوں میں پھیلتے جارہے ہیں اس لیے اگر انہیں قابو نہ کیا گیا تو یہ دلدلی علاقہ ویران ہو کر رہ جائے گا۔ جنگلی حیات کے ادارے نے ایک مہم کے تحت 11 سو اژدہوں کو پکڑلیا ہے جب کہ اژدہوں کی افزئش کی روک تھام کے لیے مختلف اقدامات پر عمل درآمد کا آغاز کردیا گیا ہے۔

The post فلوریڈا میں اژدہوں نے مگر مچھوں کا جینا حرام کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب https://ift.tt/2JZ6RVD