میسوٹ اوزل محبتوں کے پھول نچھاور کرنے پر شکرگزار - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

میسوٹ اوزل محبتوں کے پھول نچھاور کرنے پر شکرگزار

سنگاپور:  ترک صدر طیب اردگان کے ہمراہ تصویر بنوانے پر جرمن میڈیا کے غیظ و غضب کا نشانہ بننے والے ترک نژاد جرمن فٹبالر میسوٹ اوزل نے محبتوں کے پھول نچھاور کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

29 سالہ اوزل نے کہا کہ میں سنگاپور میں آرسنل کے شائقین سے ملنے والی محبت پر انتہائی مشکور ہوں، اس سے قبل کلب کے کوچ اور پلیئرز نے بھی انھیں بھرپور تعاون کا یقین دلایا تھا۔

واضح رہے کہ انگلش کلب آرسنل کو جمعرات کی شب پری سیزن ٹور میں ایٹلیٹکو میڈرڈ نے پنالٹیز پر 1-3 سے ہرا دیا تھا، اوزل اگرچہ اس مقابلے میں بنچ پر رہے لیکن جیسے ہی ان کی تصویر گرائونڈ پر نصب اسکرین پر نمودار ہوئی تو شائقین نے بھرپور ستائش کی۔

The post میسوٹ اوزل محبتوں کے پھول نچھاور کرنے پر شکرگزار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2OnO5KP