ثانیہ مرزا نے ٹوکیو 2020 اولمپکس میں حصہ لینے کا عزم ظاہر کردیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ثانیہ مرزا نے ٹوکیو 2020 اولمپکس میں حصہ لینے کا عزم ظاہر کردیا

 دبئی: بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ٹوکیو 2020 اولمپکس میں حصہ لینے کا عزم ظاہر کردیا۔

یک انٹرویو میں ویمنز ڈبلز کی سابق نمبرون کھلاڑی نے بتایا کہ اکتوبر میں میرے گھر ولادت متوقع ہے،میں ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کا عزم رکھتی ہوں۔

ثانیہ مرزا نے مزید کہا کہ میں روایتی خاتون کی طرح نہیں بلکہ میں نے ہمیشہ روایت سے ہٹ کر فیصلے کیے،مجھے ان پر خوشی ہے۔ میرے والدین نے ہمیشہ میرے فیصلوں میں ساتھ دیا، مجھے شادی کے 8 برس بعد ماں بننے پر خوشی ہوگی، میں نے ہمیشہ اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزاری، کھیلوں نے مجھے اور میرے شوہر ( شعیب ملک ) کو سب کچھ دیا، ہم دونوں کو آن اور آف دی فیلڈز پڑنے والے دباؤ کا احساس ہے، کھیل ہمیں مضبوط بنا دیتے ہیں جس میں ہمیں ہاراور جیت دونوں صورتحال سے نبرد آزما ہونا ہوتا ہے۔

The post ثانیہ مرزا نے ٹوکیو 2020 اولمپکس میں حصہ لینے کا عزم ظاہر کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2v9By4V