مبینہ انتخابی دھاندلی پر ایم ایم اے کی کل جماعتی کانفرنس شروع - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

مبینہ انتخابی دھاندلی پر ایم ایم اے کی کل جماعتی کانفرنس شروع

 اسلام آباد: انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر متحدہ مجلس عمل کے زیر اہتمام کل جماعتی کانفرنس مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت شروع ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انتخابی نتائج پر تحفظات اور مبینہ دھاندلی کے معاملے پر متحدہ مجلس عمل کے زیر اہتمام اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے، اے پی سی کی صدارت مولانا فضل الرحمان کررہے ہیں۔

آل پارٹیز کانفرنس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کی قیادت میں وفد بھی شریک ہے جب کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، گورنر سندھ  محمد زبیر، وزیر اعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الدین، سربراہ قومی وطن پارٹی آفتاب شیر پاؤ، سراج الحق، شاہ اویس نورانی اورعلامہ ساجد نقوی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنما شریک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان نے آج ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی

پاکستان پیپلزپارٹی نے مصروفیات کے باعث اے پی سی میں شرکت سے معذرت کی ہے جب کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان بھی اے پی سی کا حصہ نہیں بنی۔

کل جماعتی کانفرنس میں انتخابی عمل اور نتائج پر سیاسی جماعتوں کے اعتراضات اور تحفظات کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

The post مبینہ انتخابی دھاندلی پر ایم ایم اے کی کل جماعتی کانفرنس شروع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2uWux85