قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی شہید - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی شہید

 غزہ: اسرائیلی فوج نے سرحدی علاقے میں مظاہرہ کرنے والے نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید ہو گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے سرحد کی جانب مارچ کرنے والے نہتے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کردی۔ فائرنگ کی زد میں آکر ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا تھا جسے طبی امداد مہیا کی جا رہی تھی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا جس کے بعد 30 مارچ 2018 سے جاری کشیدگی میں شہید ہونے والوں کی تعداد 200 سے تجاوز کرگئی ہے۔

فلسطین کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ زخمی نوجوان نے زیادہ خون بہہ جانے کے باعث دوران علاج جام شہادت نوش کرلی ہے جب کہ 8 دیگر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ اسرائیلی فوج کی جارحیت کا یہ تازہ واقعہ غزہ کے علاقے خان یوسف کے مشرق میں اسرائیلی سرحد پر نصب خاردار تار کے قریب ہوئی تاہم اسرائیلی فوج نے اس واقعے کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ فلسطینی تنظیم حماس اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر کے باوجود جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ یوم الارض کے موقع پر شروع ہونے والے ’اپنے گھروں کو واپسی مارچ‘ میں شدت اس وقت آئی تھی جب امریکا نے یروشلم کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کرتے ہوئے اپنے سفارت خانے کو تل ابیب سے یروشلم منتقل کردیا تھا۔

The post قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2Lt5YtL