ایشیا کپ؛ اسد شفیق نے پاکستان کو فیورٹ قرار دیدیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ایشیا کپ؛ اسد شفیق نے پاکستان کو فیورٹ قرار دیدیا

کراچی: اسد شفیق نے ایشیا کپ میں پاکستان کو فیورٹ قرار دے دیا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد شفیق نے کہا کہ ایشیا کپ میں پاکستان کی کامیابی کے امکانات روشن ہیں، دورئہ زمبابوے میں سرفراز احمد کی قیادت میں گرین شرٹس نے بہترین کارکردگی پیش کرتے ہوئے میزبان کو کلین سوئپ کیا، اس سے قبل ٹرائنگولر ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں آسٹریلیا کو زیر کرتے ہوئے ٹائٹل پر قبضہ جمایا، فتوحات  نے کھلاڑیوں کے اعتماد میں بہت اضافہ کیا، ان میں جیت کی تڑپ مزید بڑھ گئی اور کارکردگی میں مسلسل بہتری آرہی ہے۔

ایک سوال پر اسد شفیق نے کہا کہ انگلی کے آپریشن کے بعد میں تیزی سے روبصحت ہوں، فٹنس بہتر ہورہی ہے، توقع ہے کہ اگلے چند روز میں پریکٹس کا  آغاز کردوں گا۔

ایشیا کپ کیلیے سلیکشن کے سوال پر اسد شفیق نے کہا کہ ابھی معلوم نہیں کہ ایونٹ کے لیے کون ٹیم میں شامل اور کون حصہ نہیں بن پائے گا تاہم منتخب کھلاڑی کامیابی کیلیے بھر پور محنت کریں گے، پاکستان عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ میں تبدیلی پہلے ہی آچکی،ٹیم پچھلے ڈیڑھ برس سے بہتری کی جانب کی رواں دواں ہے، اسی اسپرٹ کو برقرار رکھا گیا تو مزید کامیابیاں ملیں گی۔

 

The post ایشیا کپ؛ اسد شفیق نے پاکستان کو فیورٹ قرار دیدیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2Lv373N