ملک بھر میں کس سیاسی جماعت نے کتنے ووٹ حاصل کیے؟ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ملک بھر میں کس سیاسی جماعت نے کتنے ووٹ حاصل کیے؟

 اسلام آباد: عام انتخاب میں سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آنے والی تحریک انصاف ایک کروڑ 68 لاکھ 23 ہزار 7 سو 92 ووٹ لے کر سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والی جماعت بھی بن گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عام انتخابات 2018 میں حصہ لینے والی کس جماعت نے کتنے ووٹ حاصل کیے ہیں ساری تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ تحریک انصاف نے سب سے زیادہ ایک کروڑ 68 لاکھ 23 ہزار 7 سو 92 ووٹ حاصل کرکے معرکہ سر کرلیا ہے جب کہ مسلم لیگ (ن) 1 کروڑ 28 لاکھ 94 ہزار 2 سو 25 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر براجمان ہے اسی طرح پیپلز پارٹی نے تیسرے نمبر پر 68 لاکھ 94 ہزار 2 سو 96 ووٹ حاصل کیے۔

الیکشن کمیشن سے حاصل ہونے والے اعداد و شمار کے تجزیے سے معلوم ہوتا ہے کہ ملک بھر سے آزاد امیدواروں نے 60 لاکھ 11 ہزار 337 ووٹ حاصل کیے ہیں اسی طرح مذہبی جماعتوں کے اتحاد ایم ایم اے 25 لاکھ 30 ہزار 452 ووٹ حاصل کر سکی۔ تحریک لبیک پاکستان 21 لاکھ 91 ہزار 679 ووٹ سمیٹنے میں کامیاب رہی۔

علاوہ ازیں عوامی نیشنل پارٹی کو 8 لاکھ 8 ہزار جب کہ ایم کیو ایم کو 7 لاکھ 29 ہزار ووٹ پڑے اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس 12 لاکھ 57 ہزار 351 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے 270 حلقوں میں تحریک انصاف 115، مسلم لیگ (ن) 64 اور پیپلزپارٹی نے 43  جب کہ دیگر جماعتوں میں 13 آزاد، ایم ایم اے 12، ایم کیو ایم 6 اور پاکستان مسلم لیگ 4 سیٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔ اسی طرح بلوچستان عوامی پارٹی نے 4 ،بی این پی مینگل 3،  جی ڈی اے 2  جب کہ عوامی مسلم لیگ، اے این پی، جمہوری وطن پارٹی اور پاکستان تحریک انسانیت نے ایک، ایک سیٹ حاصل کی۔

The post ملک بھر میں کس سیاسی جماعت نے کتنے ووٹ حاصل کیے؟ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2uVFXZU