واشنگٹن / تہران: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کانگریس کے اجلاس میں اصولی موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کانگریس کے اجلاس میں کہا ہے کہ ایران یورینیم افزودگی کی مقداربڑھا رہا ہے مگر ہم ایران کو کسی صورت میں جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے۔
امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یورینیم افزودگی کی مقدار میں اضافے کے حوالے سے ایرانی رپورٹس کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ایران کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے ہرصورت میں روکیں گے۔انھوں نے کہا کہ ایران کو بھی ہمارے عزم کا اندازہ ہے کہ امریکا تہران کو من مانی کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
روسی کی طرف سے امریکی صدارتی انتخابات میں مبینہ مداخلت کے بارے میں بات کرتے ہوئے مائیک پومپیو نے کہا کہ میں نے ذاتی طورپر روس کو امریکی انتخابات میں مداخلت پر خبردار کیا تھاکہ ہمارے جمہوری عمل میں مداخلت کے خطرناک نتائج سامنے آسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ گیند اب روس کے کورٹ میں ہے۔ امریکہ نے اپنے حصے کا کام کردیا ہے۔
مائیک پومپوی نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اچھی طرح معلوم ہے کہ انہیں ملک کو درپیش چیلنجز سے کیسے نمٹنا ہے۔
ادھر ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل محمد علی جعفری نے کہا ہے کہ امریکا کی ایران کی تیل کی بین الاقوامی تجارت کا گلا گھونٹنے کی دھمکیوں کا بآسانی جواب دیا جاسکتا ہے، پاسداران انقلاب کی موجوہ صلاحیتوں کی امریکا کے مہم جو صدر کو بھنک پڑ جائے تو وہ کبھی اس طرح کی غلطی کا ارتکاب نہیں کرے گا۔
The post ایران کو ہر صورت جوہری ہتھیار بنانے سے روکیں گے، مائیک پومپیو appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2vcB666