بدین: بگڑے رئیس زادے کی غریب دیہاتی لڑکی سے چھیڑ چھاڑ، منع کرنے پر مشتعل۔ دیہاتی نظر محمد اور اُس کے اہلخانہ پر لاٹھیوں اور کلہاڑیوں سے حملہ کر کے زخمی کر دیا۔
بدین کے نواحی گاؤں حیات خاصخیلی سے تعلق رکھنے والے دیہاتی نظر محمد رستمانی کی جواں سال بیٹی سے مقامی وڈیرے کے بیٹے کو مبینہ طور پر چھیڑ چھاڑ سے روکنے پر بگڑا ہوا رئیس زادہ مشتعل ہو گیا اور دوستوں کے ہمراہ حملہ کرکے نظر محمد اور اس کی3 بیٹیوں کو لاٹھیاں اورکلہاڑیاں مار مارکر زخمی کردیا۔
متاثرہ خاندان واقعے کے خلاف مددکے لیے ایس ایچ او بدین کے پاس پہنچا تاہم تھانیدار نے متاثرہ خاندان کی مددکرنے کے بجائے انہیں جھاڑ پلا کر روانہ کر دیا۔ واقعے کے خلاف متاثرہ خاندان نے پریس کلب پہنچ کر احتجاج کیا اور ایس ایس پی بدین سے انصاف کا مطالبہ کیا۔
The post بدین میں رئیس زادے کا غریب دیہاتی کے گھر پر حملہ، باپ اور 3 بیٹیاں زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2vf1ThU