غزہ / اقوام متحدہ: اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر بمباری کرکے مزید 3 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔
فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے بمباری میں 3 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔
مقامی ذرائع کاکہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کے واقعے کے بعد اسرائیلی فوج نے حماس کے ٹھکانوں سمیت کئی دیگر عسکری کیمپوں پر بمباری کی، کشیدگی 5 روز قبل حماس اور اسرائیل کے درمیان مصر اور اقوام متحدہ کی طرف سے کرائی گئی جنگ بندی کے بعد سامنے آئی ہے۔
قبل ازیں غزہ کی مشرقی سرحد پر فلسطینیوں کی فائرنگ سے متعدد اسرائیلی فوجی زخمی ہو گئے تھے۔ ان میں سے ایک کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے، زخمی اسرائیلی فوجیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ میں فلسطینی مندوب ریاض منصور نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کا مجوزہ اسرائیل فلسطینی امن منصوبہ اپنی ابتدا ہی میں دم توڑ چکا ہے، انھوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا اس معیار کا حامل نہیں کہ وہ اکلوتا امن منصوبے کا نگران ہو۔
ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اسرائیل فلسطینی امن پلان کو حتمی شکل دینے میں امریکی صدر کے داماد جیرڈ کشنر اور خصوصی مندوب جیسن گرین بلاٹ مصروف ہیں، ان دونوں امریکی اہلکاروں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ منصوبہ فلسطینی صدر محمود عباس کی رضامندی یا اس کے بغیر بھی جلد عام کر دیا جائے گا، اسرائیلی فوج نے الزام لگایا ہے کہ غزہ سے اسرائیلی فوج پر 9 راکٹ داغے گئے، اسرائیل دفاعی نظام نے ان راکٹوں کو غیر موثر کر دیا۔
The post اسرائیلی فوج کی بمباری سے 3 فلسطینی شہید appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2LulUvS