کیلیفورنیا: فیس بک کو ایک ہی دن میں 119 ڈالر تک کا نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں فیس بک کو ایک ہی دن میں بد ترین خسارے کا سامنا کرنا پڑگیا اور ایک ہی دن میں فیس بک شیئرز کی قیمت 119 ارب ڈالر تک گر گئی جس کی وجہ سے فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کےاثاثوں میں 16 ارب ڈالر تک کی کمی آگئی ہے۔
امریکی اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کم از کم 16 بروکر کمپنیوں نے اپنے فیس بُک کے شیئرز کی قیمتوں کے ہدف میں کمی کر دی ہے۔19.6 فیصد کمی کے بعد فیس بُک کی مالیت 124 ارب ڈالر ہو گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق امریکی اسٹاک مارکیٹ میں ایک دن میں ہونے والی یہ سب سے بڑی گراوٹ ہے۔ فیس بک انتظامیہ کو امریکا کے صدارتی الیکشن میں صارفین کا ڈیٹا استعمال ہونے کے انکشاف کے بعد سے مسلسل نقصان کا سامنا ہے۔
The post فیس بک کو ایک ہی دن میں 119 ارب ڈالر کا نقصان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/2LN7Ddj