نیویارک: دنیا کا جدید ترین ڈرون دو سال کی محنت کے بعد تیار کیا گیا ہے اور اسے ’کیڑا (انسیکٹ) ڈرون‘ کا نام دیا گیا ہے ۔ جب یہ پرواز نہیں کرتا تو کسی اڑنے والے حشرے کی طرح اس کے پر سکڑے ہوئے ہوتے ہیں اور پرواز کے دوران یہ کھل جاتے ہیں۔ اسی بنا پر اسے فولڈ ہونے والا جدید ترین روبوٹ قرار دیا گیا ہے۔
پیرٹ کمپنی نے اسے انافی ڈرون کا نام دیا ہے جس کے سر میں فورکے ویڈیو کیمرہ ، دھڑ میں فولڈ ہونے والی پنکھڑیاں اور بیٹری وغیرہ لگائی گئی ہیں۔ ڈرون کھولتے ہی دو روٹر والے بازو دائیں اور بائیں جانب کھل جاتے ہیں جو ڈرون کو ہموار انداز میں ہوا میں اڑاتے ہیں۔ اسی بنا پر ڈرون کو آپ جیب میں بھی رکھ سکتے ہیں۔
پورے ڈرون کا وزن صرف 320 گرام ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ اسے کاربن فائبر فریم سے تیار کیا گیا ہے۔ اس کے بازوؤں کو سکڑنے اور پھیلنے میں صرف تین سیکنڈ لگتے ہیں۔ طاقتور کیمرہ 4 کے ایچ ڈی آر اور فورکے سینما موڈ میں ویڈیو تیارکرتا ہے۔
21 میگاپکسل کیمرہ 180 درجے کے زاویئے تک گھوم سکتا ہے جس میں سونی کمپنی کا سی ایم او ایس سینسر لگایا گیا ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ واحد ڈرون ہے جو 24، 25 اور 30 فریم فی سیکنڈ کے لحاظ سے فورکے ایچ ڈی آر ویڈیو بناتا ہے۔ ویڈیو میں تین گنا ڈیجیٹل زوم کی سہولت بھی موجود ہے۔ اس میں 25 منٹ تک مسلسل کام کرنے والی 2700 ایم اے ایچ بیٹری نصب کی گئی ہے جو یوایس بی سے چارج ہوتی ہے۔
ڈرون کی رینج 4 کلومیٹر ہے اور اس کی قیمت 700 ڈالر ہے۔
The post آپ کے ہاتھ میں سمانے والا فورکے ویڈیو کا حامل کیڑا ڈرون appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/2Jw3w4b