امریکا میں کاروں کے لیے ڈیجیٹل نمبر پلیٹ جاری - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

امریکا میں کاروں کے لیے ڈیجیٹل نمبر پلیٹ جاری

کیلیفورنیا: امریکا میں روایتی دھاتی نمبر پلیٹ کی جگہ اب ڈیجیٹل نمبر پلیٹ جاری کی جارہی ہیں جو فی الحال مہنگی کاروں کی زینت بنائی گئی ہیں۔ جدید نمبر پلیٹس میں بہت سارے فیچرز بھی موجود ہیں۔

پہلے مرحلے میں ڈیجیٹل نمبر پلیٹوں کو شیورلیٹ بولٹ ای وی کاروں پر لگایا گیا ہے اور اسے ریو اور آٹو آرپلیٹ پرو کمپنی نے جاری کیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل نمبر پلیٹ ایک بیٹری سے چلتی ہے اور اس طرح یہ روایتی نمبر پلیٹ کے مقابلے میں بہت بہتر ہے۔ اسے کیلی فورنیا میں جاری کیا جارہا ہے لیکن وہاں اب بھی روایتی نمبر پلیٹوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

ڈیجیٹل نمبر پلیٹ ہر قسم کے موسم کو برداشت کرسکتی ہے اور ازخود کار کی رجسٹریشن اور سالانہ ٹیکس ادائیگی میں بھی مدد کرتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ نمبر پلیٹ انٹرنیٹ سے جڑی ہوئی ہے اور اسے چرانا بہت مشکل  ہے۔ اس میں جی پی ایس نظام موجود ہے جو گاڑی کی پارکنگ میں مدد دیتا ہے۔ علاوہ ازیں آپ اپنی کار کو اشتہارات کے لیے استعمال کرکے نمبر پلیٹ سے رقم بھی کما سکتے ہیں۔

پارکنگ کی صورت میں یہ عوامی مفاد کے پیغامات بھی دکھا سکتی ہے اور طویل سفر کی صورت میں فاصلہ، وقت، راستہ اور دیگر تفصیلات کا بھی خیال رکھتی ہے۔

اس وقت سیکریمنٹو شہر میں 24 کاروں پر برقی نمبر پلیٹ لگائی گئی ہیں جبکہ جلد ہی مزید 11 گاڑیوں پراسمارٹ نمبر پلیٹیں آویزاں کی جائیں گی۔ آرپلیٹ پرو کمپنی کے مطابق اگلے مرحلے میں ان کا دائرہ کار ایریزونا، واشنگٹن ریاست، ٹیکساس اور فلوریڈا تک وسیع کیا جائے گا۔ مشرقِ وسطیٰ کے بعض ممالک نے بھی ان نمبر پلیٹوں میں دلچسپی ظاہر کی ہے جن میں دبئی سرِ فہرست ہے۔

ڈیجیٹل نمبر پلیٹ کی قیمت پاکستانی 70 ہزار روپے ہے جب کہ ہر سال 800 روپے کی سروس فیس بھی ادا کرنا ہوگی۔

The post امریکا میں کاروں کے لیے ڈیجیٹل نمبر پلیٹ جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/2JpR2rn