لاڑکانہ: دوران سماعت موبائل فون رکھنے پر چیف جسٹس کی جانب سے اظہار برہمی کرنے پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گل ضمیر سولنگی نے استعفیٰ دیدیا ہے۔
چیف جسٹس کی جانب سے دوران سماعت موبائل فون رکھنے پر اظہار برہمی پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاڑکانہ گل ضمیر سولنگی نے استعفیٰ دے دیا ہے، انہوں نے اپنا استعفیٰ رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کو ارسال کردیا ہے۔
استعفیٰ کے متن میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے عدالتی کارروائی کے دوران میری عدالت کا دورہ کیا اور اس دورے کو الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا پر دکھایا گیا، ویڈیو سے میرے خلاف غصہ پیدا ہوا جس سے میری بے عزتی ہوئی لہذا ان حالات میں اپنی نوکری جاری نہیں رکھا سکتا اور عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : چیف جسٹس نے جج کا موبائل پٹخ دیا
واضح رہے کہ چند روز قبل لاڑکانہ میں چیف جسٹس ثاقب نثارنے سیشن کورٹ کا دورہ کیا اور مختلف سماعتوں کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران چیف جسٹس نے ایک عدالتی کارروائی کا جائزہ لیتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج کا موبائل لے کر میز پر پٹخ دیا اور کہا کہ آپ اپنا موبائل گھر پر رکھ کرآیا کریں۔
The post چیف جسٹس کی جانب سے موبائل میز پر پٹخنے پر جج مستعفی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2yFiIaE