زینب کے قاتل کوسرعام پھانسی کی سزا دینے کی درخواست پرسیکرٹری داخلہ پنجاب کونوٹس - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

زینب کے قاتل کوسرعام پھانسی کی سزا دینے کی درخواست پرسیکرٹری داخلہ پنجاب کونوٹس

 لاہور: ہائی کورٹ نے زینب کے قاتل عمران کوسرعام پھانسی کی سزا دینے کیلئے درخواست پرہوم سیکرٹری پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس انوارالحق نے زینب کے والد محمد امین کی درخواست پرسماعت کی. درخواست گزارکے وکیل اشتیاق چوہدری نے بتایا کہ مجرم عمران کی تمام اپیلیں مسترد ہوچکی ہیں اورانسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مجرم کو سرعام پھانسی دی جا سکتی ہے۔

وکیل نے استدعا کی کہ مجرم عمران کو سرعام پھانسی کی سزا دینے کا حکم دیا جائے ۔ جسٹس انوارلحق نے اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب سے استفسار کیا کہ بتایا جائے کہ مجرم عمران کے ڈیتھ وارنٹ جاری ہوئے ہیں یا نہیں. ہائیکورٹ نے اس بارے میں بھی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیا ہے. درخواست پر مزید سماعت 28 جون کو ہوگی۔

The post زینب کے قاتل کوسرعام پھانسی کی سزا دینے کی درخواست پرسیکرٹری داخلہ پنجاب کونوٹس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2IsUcJt