آپ کے ساتھ ساتھ چلنے والا سوٹ کیس - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

آپ کے ساتھ ساتھ چلنے والا سوٹ کیس

بیجنگ: کئی مرحلہ وار سفر اور لمبی فلائٹوں میں سوٹ کیس کو گھسٹتے ہوئے سخت الجھن ہوتی ہے جس کا حل ایک چینی اسٹارٹ اپ کمپنی نے موبائل سوٹ کیس کی صورت میں نکالا ہے۔

فارورڈ ایکس نامی کمپنی نے ایک ذہین سوٹ کیس تیار کیا ہے جسے اووِس کا نام دیا گیا ہے۔ اس میں کئی ویڈیو کیمرے، پہیوں کو گھمانے والی دو موٹرین اور طاقتور کمپیوٹر چپ لگی ہے جو کمپیوٹر وژن کے تحت اطراف کا جائزہ لیتی ہے۔ اس کے علاوہ گم ہوجانے کی صورت میں اسے جی پی ایس نظام کے تحت تلاش بھی کیا جاسکتا ہے۔

طاقتور موٹروں کے بدولت سوٹ کیس مناسب رفتار سے آپ کے دائیں یا بائیں جانب خاموشی سے چلتا رہتا ہے۔ کیمروں اور الگورتھم کی بدولت سوٹ کیس کسی چھوٹے بچے کی طرح اپنے مالک پر نظر رکھ کر اس کے ساتھ ساتھ دوڑتا ہے جس کی ذیادہ سے ذیادہ رفتار 10 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

خالی حالت میں اس کاوزن ساڑھے چار کلوگرام ہے اور مکمل طور پر واٹر پروف ہے۔ اس کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ اس سے آپ اپنا اسمارٹ فون اور چھوٹے برقی آلات بھی چارج کرسکتے ہیں۔ سوٹ کیس مصنوعی ذہانت کے ذریعے رکاوٹوں مثلاً لوگوں اور میز کرسیوں سے بچتا ہوا اپنے آقا کے پیچھے پیچھے دوڑتا رہتا ہے۔ چار گھنٹے تک چارج ہونے پر یہ 20 کلومیٹر کا سفر طے کرسکتا ہے۔ سوٹ کیس کو فون ایپ کے ذریعے بھی کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

اس میں 96 ڈبلیو ایچ کی لیتھیئم آئن بیٹری ہے جسے الگ کیا جاسکتا ہے۔ امریکی کسٹم ٹی ایس اے اور دیگر اداروں کی جانب سے سوٹ کیس کی بین الاقوامی سفر کا سرٹفکیٹ مل چکا ہے۔ اووِس کی تعارفی قیمت 800 ڈالر رکھی گئی ہے۔

The post آپ کے ساتھ ساتھ چلنے والا سوٹ کیس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب https://ift.tt/2JVXppQ