چین میں آسمان سے کیکڑوں، اسٹار فش اور جھینگوں کی بارش - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

چین میں آسمان سے کیکڑوں، اسٹار فش اور جھینگوں کی بارش

بیجنگ: چین کے ساحلی شہر میں سمندری حیات اسٹار فش، کیکڑوں، جھینگوں اور چھوٹی چھوٹی مچھلیوں کی بارش نے سب کو حیران کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے ساحلی شہر چنگڈاؤ (Qingdao) میں آنے والے طوفان اور بارشوں میں اس وقت دلچسپ صورت حال اختیار کرلی جب فضاء سے کیکڑے، سیپیاں اور اسٹار فش گاڑیوں اور سڑکوں پر بارش کی صورت برسنے لگے۔ ساحلی علاقے کے قریبی مکانوں کی چھت پر کیکڑوں اور اسٹار فش کی بڑی تعداد جمع ہوگئی جنہیں شہریوں نے حفاظت سے اپنے گھروں میں رکھ لیا۔

Jhingay

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ تیز سمندری ہواؤں اور طوفان کے باعث چھوٹے سمندری حیات لہروں کی سطح پر آجاتے ہیں جب کے خراب موسم کے باعث ہلاک ہونے والے سمندری حیات ساحل پر جمع ہوجاتے ہیں جہاں تیز ہوائیں چلنے کے باعث وہ اُڑ کر شہریوں پر بارش کی مانند برسنے لگے۔ شہریوں کو چاہیے کہ ساحل سے دور رہیں اور سڑکوں پر ملنے والی سمندری حیات سے چھیڑ چھاڑ کرنے کے بجائے متعلقہ حکام کو آگاہ کریں۔

Jhingay 2

واضح رہے کہ گزشتہ دو دن جاری طوفان و بارش کے باعث چین کے ساحلی علاقے میں ایمرجنسی قائم کردی گئی ہے جب کے وائلڈ لائف اور امدادی ادارے کسی بھی ممکنہ حادثے سے نمٹنے کے لیے ساحلی علاقے میں موجود ہیں۔ امید ہے آج سے معمولات زندگی بحال ہوجائیں گی۔

The post چین میں آسمان سے کیکڑوں، اسٹار فش اور جھینگوں کی بارش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب https://ift.tt/2K2a2zW