ای اوبی آئی پنشنرز کو کٹوتی کے بغیر اے ٹی ایم سے پنشن نکلوانے کی سہولت دینے کا حکم - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ای اوبی آئی پنشنرز کو کٹوتی کے بغیر اے ٹی ایم سے پنشن نکلوانے کی سہولت دینے کا حکم

 اسلام آباد:  ای او بی آئی پنشنرز کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے کٹوتی کے بغیر اے ٹی ایم مشین سے پنشن نکلوانے کی سہولت دینے کا حکم دے دیا۔

جسٹس شیخ عظمت سعیدکی سر براہی میں فل بینچ نے آئندہ سماعت پر سربراہ ای او بی آئی اور نجی بنک کے چیف ایگزیکٹو طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ای او بی آئی کی طرف سے نجی بنک میں رکھی گئی رقم اور اس پرمنافع کی آمدن کی تفصیلات پیش کی جائیں۔

جسٹس شیخ عظمت سعیدکا کہنا تھا کہ ای او بی آئی انتظامیہ پر سوا ارب روپے خرچ کرتا ہے، پنشنرزکو اے ٹی ایم سے بغیرکٹوتی 5250 روپے پنشن نکلوانے کی سہولت دی جائے، حکام اس غلط فہمی میں نہ رہیںکہ پنشنرزکا کوئی وارث نہیں، حکام کو یہ غلط فہمی بڑی مہنگی پڑے گی۔

جسٹس عظمت سعید نے کہاکہ بجٹ میں پنشن کے اضافہ کا سناتھا بتایاجائے کس کی پنشن میں اضافہ ہوا؟میرے پاس ای او بی آئی کے غریب پنشنرزکا کیس ہے،فاضل جج نے ہدایت کی کہ ای او بی آئی کی طرف سے خریدی گئی جائیدادوں کے مسئلہ کا فریقین ملکر قابل عمل حل نکالیں ،اگرقابل عمل حل نہ نکلا تو معاملہ نیب کو بھیج دیں گے۔

ای او بی آئی کے وکیل نے کہا کہ جائیدادوں کے معاملہ کا حل نکالنے کیلئے وقت دیا جائے۔ عدالت نے سماعت 26 جون تک ملتوی کردی۔

The post ای اوبی آئی پنشنرز کو کٹوتی کے بغیر اے ٹی ایم سے پنشن نکلوانے کی سہولت دینے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2HamB6r