ہارٹی کلچر ایکسپورٹ پر 4 فیصد مالی معاونت کا اعلان - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ہارٹی کلچر ایکسپورٹ پر 4 فیصد مالی معاونت کا اعلان

 کراچی:  وزیر اعظم کی جانب سے برآمدی پیکیج میں ہارٹی کلچر ایکسپورٹ پر 4 فیصد مالی معاونت کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایف پی سی سی ائی کے نائب صدر نائب صدر وحید احمد کے مطابق پھلوں اور سبزیوں کی برآمد پر فریٹ ان بورڈ ویلیو پر 4 فیصد مالی معاونت دی جائیگی، یہ سہولت 3 سال کیلیے دی گئی ہے۔ غیر روایتی 150 مارکیٹس کو ایکسپورٹ پر اضافی 2 فیصد مالی معاونت فراہم کی جائیگی،یہ کسی بھی سیکٹر کو دی جانے والی مراعات کی بلند ترین شرح ہے جوہارٹی کلچر سیکٹر کی ایکسپورٹ بڑھانے میں معاون ثابت ہوگی۔

وحید احمد نے کہا کہ ہارٹی کلچر ایکسپورٹ کے لیے برآمدی مراعات کے حصول میں ایف پی سی سی آئی اور ہارٹی کلچر ڈیولپمنٹ کمپنی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

The post ہارٹی کلچر ایکسپورٹ پر 4 فیصد مالی معاونت کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2xu3MMg