عافیہ صدیقی سے بدسلوکی پر پاکستان کا پیغام مل گیا، امریکا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

عافیہ صدیقی سے بدسلوکی پر پاکستان کا پیغام مل گیا، امریکا

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستانی دفترخارجہ نے امریکی جیل میں قیدعافیہ صدیقی سے مبینہ بدسلوکی سے متعلق رابطہ کیاہے، سزا یافتہ مجرموں کیساتھ امریکا میں عالمی انسانی حقوق کی پاسداری کی جاتی ہے۔

واشنگٹن سے جاری ایک بیان میں ترجمان نے کہاکہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے بدسلوکی کے الزامات سے متعلق پاکستان کا سرکاری پیغام ملاہے۔ امریکی آئین اورقوانین میں افراد کوحاصل تحفظ کے تحت امریکہ قیدیوں کیساتھ ہمدردانہ برتاؤکرتاہے اوراس سلسلے میں ہم انسانی حقوق سے متعلق اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا تھا کہ ٹیکساس جیل میں قید عافیہ صدیقی کے اتھ  بدسلوکی کی رپورٹس کا معاملہ متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھاتے ہوئے ان سے تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

 

The post عافیہ صدیقی سے بدسلوکی پر پاکستان کا پیغام مل گیا، امریکا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2Kjb3DJ