سندھ کا نگراں سیٹ اپ جانبدار ہے، چیف جسٹس نوٹس لیں، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سندھ کا نگراں سیٹ اپ جانبدار ہے، چیف جسٹس نوٹس لیں، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس

 کراچی: گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سربراہ پیرپگارا اورجی ڈی اے کے مرکزی رہنماؤں نے سندھ کے نگراں سیٹ اپ اور الیکشن کمشنرسندھ پرعدم اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان سے سوموٹونوٹس لینے کا مطالبہ لیتے ہوئے کہاہے کہ سندھ میں اگلے دس روز میں غیر جانبدارانتظامیہ کا تقرر نہ ہوا تو جی ڈی اے پہیہ جام ہڑتال کی کال دینے پر مجبور ہوگی۔

ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ فنشگنل اورگرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سربراہ پیرپگارا نے پیر کو کنگری ہاؤس میں جی ڈی اے کے رہنماؤں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سید غوث علی شاہ، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، ایازلطیف پلیجو، سردار رحیم، ڈاکٹر صفدر عباسی، عرفان اللہ خان مروت سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سربراہ پیر صاحب پگارا نے سندھ میں غیر جانبدار افسران کے تقررکا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انتظامی عہدوں اور محکمہ پولیس میں غیرجانبدار افسران کا تقررکیا جائے اس کے لیے الیکشن 10 ،15 روز کے لیے آگے بھی بڑھائے جاسکتے ہیں اس سے کوئی آسمان نہیں گرجائے گا۔ دوسری صورت میں ہم سندھ بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی کال دینے پر مجبور ہونگے۔

انھوں نے کہاکہ سندھ کی بیوروکریسی اورپولیس میں افسران کا تقرر غلط ہوا ہے،10 برس سے سندھ میں ڈیوٹی دینے والوں دوبارہ تعینات کردیا گیا ہے۔ انھوں نے کہاکہ سندھ میں ہرسیاسی جماعت کوانتخابی مہم کیلیے کھلا میدان ملنا چاہیے، نگراں انتظامیہ سیاسی پارٹیوں کوآزادانہ انتخابی ماحول اورکھلا میدان فراہم نہیں کرسکتے توپھرکھیل ہی ختم کردیں۔ پیرپگارا کا کہنا تھا کہ موجودہ نگراں سیٹ اپ سے کوئی ریلیف نہیں مل سکتا سندھ میں نئے افسران کا تقرر کیا جائے۔ انھوں نے کہاکہ پنجاب اور سندھ میں الگ الگ قانون چل رہا ہے، انھوں نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس آف پاکستان اپنا کردارادا کریں۔ ایک سوال کے جواب میں پیر پگارا کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی کراچی آمد کا مجھے علم نہیں ہے اگر علم ہوتا تو ضرور رابطہ کرتا انکے لیے دعاگو ہوں وہ کراچی سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

اگر جی ڈی اے کا کوئی امیدوار کراچی سے کھڑا کرتا تو سیاسی غلطی ہوتی۔ سابق اسپیکرقومی اسمبلی ڈاکٹرفہمیدہ مرزا نے کہاکہ نگراں وزیراعلیٰ انتہائی کمزور ہے، پیپلزپارٹی کے بلدیاتی نمائندے انتخابی مہم چلارہے ہیں اورصوبائی الیکشن کمشنر شکایات کا ازالہ کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ جی ڈی اے کے رہنما ڈاکٹرصفدرعباسی نے کہاکہ الیکشن کمیشن میں سندھ کاممبر عبدالغفارسومرونیوٹرل نہیں ہے۔

سندھ میں جاگیریں بنی ہوئی ہیں،خیرپور کاایس پی لاڑکانہ اورلاڑکانہ کا خیرپورمیں رکھا جارہا ہے،ہمارے خدشات ختم کیے جائیں،زرداری کی 10 سالہ حکومت نے سندھ تباہ کردیا ہے، سابق صوبائی وزیرداخلہ سندھ عرفان اللہ خان مروت نے کہا لگتا ہے اے آراوز صرف پیپلزپارٹی مخالفین کے کاغذات میں سے کیڑے نکال رہے ہیں،جی ڈی اے کے ترجمان ایازلطیف پلیجونے کہاکہ گزشتہ روز فریال تالپورکی صدارت میں اے آراوز کی میٹنگ ہوئی بتایا جائے یہ کیا ہورہا ہے، پیپلز پارٹی امیدوار جواعلان کرتا ہے ورکس اینڈسروسز والے کام کرنے پہنچ جاتے ہیں نگراں وزیراعلی اورآئی جی سندھ جانبدارہیں ہمارے خدشات ختم کریں۔

The post سندھ کا نگراں سیٹ اپ جانبدار ہے، چیف جسٹس نوٹس لیں، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2tEnbof