نثار کے اثاثے 6 کروڑ 25 لاکھ، طلال کے پاس گھر نہ گاڑی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

نثار کے اثاثے 6 کروڑ 25 لاکھ، طلال کے پاس گھر نہ گاڑی

 اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے کاغذات نامزدگی میں ظاہر کیے گئے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں دستاویزات کے مطابق چوہدری نثار کے اثاثوں کی کُل مالیت 6کروڑ 25لاکھ روپے سے زائد ہے۔

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کا پاکستان سے باہر کوئی بزنس ہے نہ ہی سرمایہ کاری جبکہ ان کے بینک میں ایک کروڑ 95 لاکھ روپے ہیں۔ دستاویزات کے مطابق چوہدری نثار کے پاس 2لاکھ 35ہزار روپے کا فرنیچر بھی ہے،  انہوں نے کسی بینک یا مالیاتی ادارے سے کوئی قرض نہیں لیا، چوہدری نثار علی کی اہلیہ یا گھر کا کوئی فرد نادہندہ نہیں، وہ خود کوئی بزنس کرتے ہیں نہ ہی گھر کا کوئی دوسرا فرد۔ دستاویزات کے مطابق چوہدری نثار علی کی اہلیہ اور بیٹی ان کے زیر کفالت ہیں۔ ان کے ذرائع آمدن میں زرعی انکم، کرایہ اور جائیداد کے ذریعے وصولیاں ہیں۔ چوہدری نثار نے5 غیر ملکی دورے کیے جو تمام سرکاری  تھے۔ اُن کے پاس دوسرے ملک کی شہریت بھی نہیں ۔

اُدھر شاہانہ زندگی گزارنے والے طلال چوہدری بھی اثاثوں میں غریب نکلے، سابق وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا اپنا گھر ہے نہ ہی کوئی ذاتی گاڑی جبکہ انہوں نے بینک سے 50 لاکھ قرض لیکر کاروبار شروع کر رکھا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیرمملکت برائے داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے اپنے کاغذات نامزدگی میں بتایا کہ ان کے نام پر نہ ہی کوئی ذاتی گاڑی ہے اور نہ ہی ان کا گھر ہے۔ سابق وزیر مملکت نے بینک سے 50 لاکھ قرض لے کر کاروبار شروع کیا۔

دستاویزات میں بتایا گیا کہ سابق وزیر مملکت صرف 50 لاکھ روپے اثاثوں کے مالک ہیں، ان کے نام 29 کنال زرعی زمین اراضی اور ان کی انشورنس کی مالیت ساڑھے 7 لاکھ ہے، ان کے پاس نقد رقم 33 لاکھ 67 ہزار روپے ہے ، وہ  4 کنال پر مشتمل جس گھر میں رہائش پذیر ہیں وہ بھی ان کی اہلیہ کے نام ہے، انکی اہلیہ کے نام 200 تولے سونا ہے اور وہ بوتیک کی مالکہ ہیں۔

The post نثار کے اثاثے 6 کروڑ 25 لاکھ، طلال کے پاس گھر نہ گاڑی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2tu9oBH