ضلع غربی کے مکین پانی کو ترس گئے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ضلع غربی کے مکین پانی کو ترس گئے

 کراچی:  ادارہ فراہمی و نکاسی آب کے افسران کی ناقص کارکردگی اور غفلت کے باعث ضلع غربی میں پانی کا بحران شدت اختیارکرگیا ہے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں۔

قلت آب کے خلاف گلی محلوں میں ہونے والا احتجاج ادارہ فراہمی و نکاسی آب کراچی کے منیجنگ ڈائریکٹرکے دفتر تک جا پہنچاہے۔ پانی کی قلت کے خلاف ضلع غربی کے رہائشیوں نے ادارہ فراہمی و نکاسی آب کراچی کے دفتر میں احتجاج کیا، واٹر ٹینکر مافیا اور واٹر بورڈ کے افسران کے خلاف شدید نعرے بازی کی، مومن آباد، میٹروول، قصبہ کالونی ،پٹھان کالونی، فرنٹیئر کالونی، پیر آباد سمیت ضلع غربی کے کئی علاقوں میں کئی ماہ سے پانی کی بندش پر علاقہ مکینوں کے صبرکا پیمانہ لبریز ہوگیامکینوں نے بینر اٹھاکر واٹر ٹینکرز مافیا اور ایم ڈی واٹر بورڈ اور چیئر مین واٹربورڈ کے خلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ پانی زندگی کا اہم جز ہے اور اب گھروں میں کھانا پکانے کے لیے بھی پانی موجود نہیں ہے ضلع غربی کے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔

واٹر ہائیڈرینٹ سے بھی مہنگے داموں پانی فروخت کیا جارہا ہے لیکن لائنیں سوکھی پڑی ہیں، مظاہرین نے احتجاج کے دوران پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے اور شدید نعرے بازی کرتے رہے مظاہرین کو مذاکرات کے لیے بلایا گیا تو واٹر بورڈ کے سیکیورٹی انچارج نواز گوندل نے صحافیوں اور میڈیا کے نمائندوں کو کمرے سے باہر نکال دیااس سے قبل متاثرین بتا چکے تھے کہ پانی کی قلت کے خلاف آواز اٹھانے پر ہمیشہ لولی پاپ دے دیا جاتا ہے انھوں نے مزید کہاکہ پانی کی حالیہ کمی اپنی جگہ مگرہمیں تو اس وقت سے پانی نہیں مل رہا ہے جب اس کی قلت کا تصور بھی نہیں تھا اگر پانی فراہم نہیں کیا گیا تویہ احتجاج روزانہ کی بنیاد پر اسی طرح جاری رہے گا،کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا شہرہے، سہولتیں کہاں ہیں، ہمارا قصور کیا ہے جو بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔

The post ضلع غربی کے مکین پانی کو ترس گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2yE6n6G