اسٹیل ایلومینیم کی درآمد؛ امریکا نے یورپی یونین، میکسیکو، کینیڈا پر اضافہ ٹیکس لگادیے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

اسٹیل ایلومینیم کی درآمد؛ امریکا نے یورپی یونین، میکسیکو، کینیڈا پر اضافہ ٹیکس لگادیے

 واشنگٹن / برسلز: امریکا نے اسٹیل اور ایلومینیم کی درآمدات کے حوالے سے یورپی یونین، میکسیکو اور کینیڈا پر اضافی محصولات عائد کر دیے ہیں۔

جاری بیان کے مطابق اسٹیل پر 25 اور ایلومینیم پر 10 فیصد اضافی ٹیکسوں کا نفاذ جمعے کی رات سے ہو جائے گا۔ یورپی یونین کے مطابق وہ اس امریکی فیصلے کے خلاف عالمی تجارتی تنظیم سے رجوع کرے گی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اس امریکی اقدام سے اس کے اتحادی ممالک کی طرف سے شدید ردعمل ظاہر کیا جائے گا۔

اس تناظر میں یورپی کمیشن کے صدر ڑاں کلود ینکر نے کہا ہے کہ ’کچھ ہی گھنٹوں کے دوران جوابی ردعمل ظاہر کر دیا جائے گا،یہ دن عالمی تجارت کے لیے ایک برا دن ہے‘۔ یورپی ممالک نے اس امریکی فیصلے پر فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔

The post اسٹیل ایلومینیم کی درآمد؛ امریکا نے یورپی یونین، میکسیکو، کینیڈا پر اضافہ ٹیکس لگادیے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2J5QoDu