حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

 اسلام آباد: حکومت نے 7 جون تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ہدایت پر 7 جون تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی جائیں گی 7 جون کو نگراں حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں ردوبدل کے حوالے سے فیصلہ کرے گی۔

واضح رہے کہ اوگرا نے پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے تک اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کی تھی جس میں پٹرول کی قیمت میں 8 روپے تک اضافے کی سفارش کی گئی تھی تاہم موجودہ حکومت نے اپنے آخری دن اس اضافے کو نامنظور کرتے ہوئے قیمتیں برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔

The post حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2LcKRYj