بجٹ ترامیم پر عمل، ڈائیز کی درآمد 2 ہفتے سے معطل - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بجٹ ترامیم پر عمل، ڈائیز کی درآمد 2 ہفتے سے معطل

 کراچی: نئے وفاقی بجٹ میں ترامیم پر عمل درآمد سے ملک میں ڈائیز کی درآمدی سرگرمیاں گزشتہ 2 ہفتوں سے معطل اور ویلیوایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹرکے یونٹوں کی پیداواری سرگرمیاں متاثر ہوگئی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ٹیکسٹائل مصنوعات کی کلرنگ میں استعمال ہونے والے اہم خام مال درآمدہ شدہ ’’ڈائیز‘‘ کے کنسائمنٹس کی ایک بڑی مقدار کراچی اور پورٹ قاسم کی بندرگاہوں پر کسٹم کلیئرنس کی منتظر ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی بجٹ2018-19 میں ٹیکسٹائل سیکٹر کے بنیادی خام مال ’’ڈائیز‘‘ کوایک پاکستان کسٹم ٹیرف ایچ ایس کوڈ نمبر 1700کو3 مختلف ایچ ایس کوڈز 3204-1790 3204-1720, 3204-1710, لیکویڈڈائیز، پاؤڈر ڈائزاور دیگر میں تقسیم کردیا ہے جس کے بعدسے کسٹمز کی سطح پر عمل کے آغاز سے ایک بحران کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اورملک میں درآمد ہونے والے ڈائیز کے کنسائمنٹس کی24 مئی2018 سے گڈزڈیکلریشن فائل ہونا بھی رک گئی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آرکے خودکارنظام میں تاحال ٹیکسٹائل سیکٹر کیلیے ایس آر او 1125کی عدم شمولیت کی وجہ سے انڈسٹری کو مذکورہ 3 نئے ایچ ایس کوڈز پرسیلزٹیکس کی ترغیب نہیں مل پارہی ہے اور یہی وہ عوامل ہیں کہ جن کی وجہ سے ٹیکسٹائل سیکٹر کے اہم درآمدہ خام مال کی کلیئرنس گزشتہ دو ہفتوں سے متاثر ہے۔

اس ضمن میں کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن نے ممبرآئی آر پالیسی اور ممبر کسٹمز ایف بی آر سے درخواست کی ہے کہ مذکورہ 3 ہیڈنگز پی سی ٹی کیلیے سیلز ٹیکس ایس آراو 1125 کو جلد از جلد سسٹم میں اپ ڈیٹ کیا جائے تاکہ وہ درآمدکنندگان جوٹیکسٹا ئل خام مال کی امپورٹ کرتے ہیں بروقت کنسائمنٹس کی کلیئرنس کرواسکیںاور کسٹمز ڈیو ٹی اور ٹیکسوں کی بر وقت اد ائیگی ممکن ہو سکے اور پورٹ پر موجود تمام کنسائمنٹس کی کلیئرنس جلد از جلد ممکن ہو سکے اورملک کی صنعت کا پہیہ چلتارہے۔

کے سی اے اے کے سیکریٹری جنرل محمد عامر نے ایف بی آر اور اعلیٰ کسٹمز حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ماتحت محکمہ جات کو ہدایا ت جاری کریں کہ ٹیکسٹائل خام مال PIGMENTS کی نئی تین ہیڈنگز پی سی ٹی کیلیے ایس آ ر او 1125کی فیڈنگ کو جلد ازجلد یقینی بنائیں۔

The post بجٹ ترامیم پر عمل، ڈائیز کی درآمد 2 ہفتے سے معطل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2JmhXbv