ڈالر کی قدر مزید 10 پیسے کے اضافے سے 119 روپے کی سطح پر پہنچ گئی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ڈالر کی قدر مزید 10 پیسے کے اضافے سے 119 روپے کی سطح پر پہنچ گئی

 کراچی: امریکی ڈالر کی طلب میں ایک بارپھر اضافے کے باعث اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعہ کو روپے کی نسبت ڈالر کی قدر مزید 10 پیسے کے اضافے سے 119 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

کرنسی مارکیٹ کے ذرائع نے بتایا کہ جمعہ کو کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر ڈالر کی قدر119 روپے 35 پیسے کی سطح تک پہنچ گئی تھی تاہم سہ پہر ڈالر کی طلب میں کمی کی وجہ سے امریکی ڈالر کی قدر10 پیسے کے اضافے سے 119 روپے پر بند ہوئی۔

انٹربینک مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر2 پیسے بڑھ کر 115 روپے67 پیسے ہوگئی، دیگر کرنسیوں میں اماراتی درہم ک8 قدر 5 پیسے کے اضافے سے 32 روپے70 پیسے ہوگئی تاہم یوروکرنسی کی قدر50 پیسے کی کمی سے 140 روپے ہوگئی۔

The post ڈالر کی قدر مزید 10 پیسے کے اضافے سے 119 روپے کی سطح پر پہنچ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2J6vd3W