اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگی جرائم کی تحقیقات کیلیے وفد بھیجنے کا فیصلہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگی جرائم کی تحقیقات کیلیے وفد بھیجنے کا فیصلہ

جنیوا: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے فلسطین میں اسرائیلی جارحیت اور جنگی جرائم میں ملوث ہونے کی تحقیقات کے لیے فوری طور پر عالمی ماہرین  پر مشتمل وفد کو غزہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل نے جنگی جرائم کے عالمی تحقیق کاروں پر مشتمل ایک وفد کو غزہ بھیجنے کے حق میں ووٹ دے دیا ہے جس کے بعد اقوام متحدہ فوری طور ماہرین کے ایک وفد کو غزہ بھیجے گی جو اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کے قتل عام پر تحقیقات کرے گی۔

یہ پڑھیں: غزہ میں ضرورت سے زیادہ طاقت کا استعمال کیا گیا، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی عالمی کونسل کی جانب سے جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے ماہرین کو غزہ بھیجنے کے لیے قرارداد کی 29 اراکین نے حمایت کی جب کہ امریکا اور آسٹریلیا نے مخالفت کی اور 14 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ غزہ جانے والا وفد ایک ماہ کے اندر اپنی تحقیقاتی رپورٹ جمع کرانے کا پابند ہو گا جس کی روشنی میں اقوام متحدہ راست قدم اُٹھائے گی۔

واضح رہے کہ فلسطین میں امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے یروشلم منتقلی کے موقع پر اسرائیلی فوجوں نے ظلم  کی انتہا کرتے ہوئے فلسطینی مظاہرین کو براہ راست گولیوں کا نشانہ بنایا اور خواتین، بچوں، بزرگوں اور معذور افراد پر ظلم و تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 60 سے زائد فلسطین شہید اور تین ہزار سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

The post اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگی جرائم کی تحقیقات کیلیے وفد بھیجنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2KFt1Nl