دنیا میں ارب پتی افراد کی تعداد 2754 ہو گئی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

دنیا میں ارب پتی افراد کی تعداد 2754 ہو گئی

 کراچی: دنیا میں ارب پتی افراد کی تعداد 2754 ہوگئی ہے جن میں سب سے زیادہ ارب پتی افراد کا تعلق امریکا سے ہے۔

ویلتھ ایکس بلینیئرز کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ارب پتی افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے سب سے زیادہ 680 ارب پتی افراد کا تعلق امریکا سے ہے جوچین، بھارت اور جرمنی کے ارب پتی افراد کی مجموعی تعداد سے زیادہ ہے۔

total wealth in world

دنیا کے دس امیر ترین ممالک

دنیا کے دس امیر ترین ممالک میں امریکا سرفہرست ہے جس کے 380 افراد ارب پتی ہیں۔ اسی طرح بالترتیب چین کے 338 افراد، جرمنی کے 152، بھارت کے 104، سوئٹزرلینڈ کے 99، روس کے 96،  چین کے زیر انتظام ہانگ کانگ کے 93،  برطانیہ کے 90 جب کہ سعودیہ عرب اور متحدہ عرب امارات کے یکساں یعنی 62، 62 باشندے ارب پتی ہیں۔

دنیا کے دس امیر ترین شہر

دنیا کے دس امیر ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر نیویارک ہے جب کہ بالترتیب ہانگ کانگ، سان فرانسسکو، ماسکو، لندن، بیجنگ، سنگاپور، دبئی، ممبئی اور چینی شہر شینزن شامل ہیں۔

سال 2016ء کے مقابلے میں ارب پتی افراد کی دولت میں 24 فیصد اضافہ ہوا ہے جو اب 9.2 ٹریلین ڈالر ہے۔

The post دنیا میں ارب پتی افراد کی تعداد 2754 ہو گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2rUcXiU