نائب وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر کیلئے مسلمان بچی سے زیادتی اور قتل معمولی واقعہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

نائب وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر کیلئے مسلمان بچی سے زیادتی اور قتل معمولی واقعہ

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے نائب وزیراعلیٰ کنویندر گپتا نے کمسن آصفہ بانو سے اجتماعی زیادتی کو معمولی وقعہ اور چھوٹی سی بات کہہ کر نظر انداز کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے نائب وزیراعلیٰ کنویندر گپتا نے کم سن مسلمان  بچی کو مندر کے تہہ خانے میں مسلسل چار روز تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقعے کو معمولی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے چھوٹے موٹے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔ جس کی سرکوبی کے لیے پولیس اور قانون موجود ہیں اور اپنا کام بھی کر رہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی کٹھ پتلی انتظامیہ کم سن بچی کے زیادتی کے واقعے پر روایتی بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ اس سے قبل کمسن آصفہ سے زیادتی کرنے والوں کے حق میں نکالی گئی ریلی میں شریک ایم ایل اے کو محبوبہ مفتی نے اپنی کابینہ کا وزیر بنا دیا تھا اور آج نائب وزیراعلیٰ کے شر انگیز بیان نے مظلوم والدین اور کشمیری مسلمانوں کے زخم ہرے کردیئے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں : کشمیری بچی کے زیادتی کے بعد سفاکانہ قتل نے بھارت کو لرزا کر رکھ دیا

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی رہائشی معصوم آصفہ کو رواں سال جنوری میں اغوا کر کے مندر کے تہہ خانے میں چار روز تک اجتماعی درندگی کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد بچی کا بہیمانہ قتل کر کے کھائی میں پھینک دیا گیا۔ پولیس کے مطابق اب تک 8 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان میں 2 خصوصی پولس افسران، ایک ہیڈ کانسٹیبل، ایک سب انسپکٹر، کٹھوعہ کا رہائشی ایک سابق ریوینیو افسر اور دو نابالغ لڑکے شامل ہیں۔

The post نائب وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر کیلئے مسلمان بچی سے زیادتی اور قتل معمولی واقعہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2retbTs