ملک میں کسی جگہ جبری لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی، توانائی ڈویژن کا دعویٰ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ملک میں کسی جگہ جبری لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی، توانائی ڈویژن کا دعویٰ

 اسلام آباد: ترجمان توانائی ڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک کے کسی بھی حصے میں فورس لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی ہے جب کہ بجلی کا  شارٹ فال 3032 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔

ترجمان توانائی ڈویژن نے دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کی پیداوار، طلب و رسد کی صورتحال کے مطابق ملک میں کسی بھی جگہ جبری لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی ہے، 10 فیصد خسارے والے 61 فیصد فیڈرزپرلوڈشیڈنگ صفرہے۔

ترجمان توانائی ڈویژن کا کہنا تھا کہ بجلی کی طلب 18 ہزار432 میگاواٹ، پیداوار15 ہزار400 میگاواٹ ہے، جس کے بعد بجلی کا شارٹ فال 3 ہزار32 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے جب کہ یہ شارٹ فال پاورپلانٹس کی ٹیسٹنگ اورٹرپنگ کے باعث ہے۔ چشمہ تھری پاورپلانٹ بھی قومی گرڈ سے منسلک کردیا گیا ہے۔

The post ملک میں کسی جگہ جبری لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی، توانائی ڈویژن کا دعویٰ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2wdkKhl