کان نہ رکھنے والی وہیل ساتھیوں کی گفتگو کیسے سن لیتی ہے؟ معمہ حل - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کان نہ رکھنے والی وہیل ساتھیوں کی گفتگو کیسے سن لیتی ہے؟ معمہ حل

کیلیفورنیا: سمندری حیات کی عظیم الحبثہ ’وہیل‘  قوت سماعت نہ ہونے کے باوجود ایک دوسرے سے رابطہ بھی کرتی ہیں اور ایک دوسرے کو جواب بھی دیتی ہیں۔

تحقیق سے یہ پتا چلا تھا کہ وہیل ہر سال ایک نیا گانا تیار کرتی ہے جسے وہ پورا سال گنگناتی رہتی ہے اور اب تحقیق یہ بھی بتاتی ہے کہ وہیل ایک دوسرے کو پکارتی ہیں اور پکار کا جواب دیتی ہیں۔ وہ کورس کی صورت میں بھی ایک دوسرے سے گفتگو کرتی ہیں لیکن اچنبھے کی بات یہ ہے کہ وہیل قوت سماعت سے محروم ہوتی ہے تو پھر وہ ایک دوسرے کی پکار کیسے سنتی ہیں۔ سائنس دانوں نے اس سوال کا جواب ڈھونڈ لیا ہے۔

امریکا کے دو تحقیق کاروں نے وہیل کی کم فریکوئنسی  (10 to 200 hertz) رکھنے والی آواز کو بھی سن لینے کی حیرت انگیز صلاحیت کا مطالعہ کیا ہے۔ اس کے لیے سائنس دانوں نے ایک تھری ڈی کمپیوٹرائزڈ ٹوموگرافی اسکینر کو استعمال کیا۔ اسکینر کے ذریعے حنوط کی گئی وہیل کی اسکیننگ کی۔

یہ پڑھیں: ہر سال ایک نیا نغمہ تیار کرنے والی انوکھی وہیل

اسکین کے ذریعے حاصل ہونے والی معلومات سے انکشاف ہوا کہ وہیل کے ڈھانچے میں موجود دو مخصوص ہڈیاں اینٹینے کا کام کرتی ہیں جو صوتی فریکوئنسی کو وصول کرنے اور سگنل بھیجنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ جبڑے کی انہی ہڈیوں کی مدد سے وہیل ایک دوسرے کو ڈھونڈنے، رابطے اور گفتگو کرنے میں کامیاب ہوتی ہیں۔

اس تحقیق سے بحری جہاز بنانے والے اداروں کو بھی مدد ملے گی۔ فوٹو : فائل

سان ڈیگو کیلی فورنیا میں ہونے والی تجرباتی حیاتیات کانفرنس 2018ء میں دونوں سائنس دانوں نے اپنا مقالہ پیش کیا۔ سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ وہیل نہایت کم فریکوئنسی والی آواز بھی سُن لیتی ہیں اور یہی فریکوئنسی دیوہیکل بحری جہاز کی ویسلز کی بھی ہوتی ہے جس کے باعث وہیل بحری جہاز کی جانب متوجہ ہوتی ہیں۔

اس تحقیق سے بحری جہاز بنانے والے اداروں کو بھی کافی مدد ملے گی اور وہ ویسلز کی فریکوئنسی کو تبدیل کر کے وہیل اور جہاز کے ٹکراؤ کے امکانات کو کم کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ تحقیق اُن دو وہیلز پر کی گئی جو امریکا کے ساحلی علاقے میں ایک ریسکیو مہم کے دوران ہلاک ہوگئی تھیں جس کے بعد انہیں سائنس دانوں کی تحقیق کے لیے حنوط کردیا گیا تھا۔

The post کان نہ رکھنے والی وہیل ساتھیوں کی گفتگو کیسے سن لیتی ہے؟ معمہ حل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/2w8o6lI