مصروف تاجروں کے لیے دستخط کرنے والی خود کار مشین ایجاد - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

مصروف تاجروں کے لیے دستخط کرنے والی خود کار مشین ایجاد

گھڑیاں بنانے والی معروف کمپنی نے دستخط کرنے والی پاکٹ سائز مشین تیار کرلی ہے جو خودکار طریقے سے آپ کا ہوبہو دستخط کرسکتی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق گھڑیاں بنانے والی معروف کمپنی نے ایک ایسی مشین ایجاد کی ہے جو ہزاروں کاغذات پر دستخط کرنے والے تاجروں اور ایسی مشہور لیکن مصروف شخصیات کو آٹو گراف دینے کے لیے درکار وقت میں بچت کا باعث بن سکتی ہیں۔ بزنس مین کو ایک ہی وقت میں ہزاروں کاغذات پر دستخط کرنے ہوتے ہیں جس کے لیے بہت وقت ضائع ہوتا ہے۔

پاکٹ سائز اس مشین میں ایک خود کار قلم موجود ہوتا ہے جو اصلی دستخط کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کےلیے صارف کو اپنے دستخط کا نمونہ کمپنی کو دینا ہوگا جو اس مشین میں دستخط کی ترتیب کریں گے اور مشین میں موجود 500 سے زائد پرزے قلم کو درست اور ہو بہو دستخط کےلیے مدد فراہم کرتے ہیں۔ اس مشین کی قیمت 3 لاکھ 65 ہزار ڈالر ہے۔

واضح رہے کہ یہ مشین لکھاریوں اور نقشہ سازوں کےلیے 17 ویں صدی میں بنائے گئے خصوصی قلم سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے جو بڑی صنعتوں کے مالکان اور مشہور شخصیات کےلیے کارآمد ثابت ہوسکتی ہے۔

The post مصروف تاجروں کے لیے دستخط کرنے والی خود کار مشین ایجاد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/2KqvETE