کردوں کے زیر قبضہ شہر میں امن لانے کیلیے امریکا اور ترکی میں اتفاق - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کردوں کے زیر قبضہ شہر میں امن لانے کیلیے امریکا اور ترکی میں اتفاق

امریکا اور ترکی نے کرد باغیوں کے زیر قبضہ شہر منبج  میں امن و استحکام کے لیے ایک ’روڈ میپ‘ پر اتفاق کرلیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور ترکی کے وزیر خارجہ جاوش مولود اوگلو کے درمیان ملاقات ہوئی جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان کردوں کے زیر قبضہ شہر منبج میں قیام امن اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے طویل گفتگو ہوئی اور دونوں رہنماؤں کے درمیان ایک روڈ میپ پر بھی اتفاق کرلیا گیا۔

امریکا اور ترکی کے وزرائے خارجہ کے درمین ملاقات کے بعد جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ شام کے شمالی شہر منبج میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے ایک روڈ میپ کا خاکہ متعین کرلیا گیا ہے جب کہ اس اہم معاملے میں مزید پیش رفت کے لیے ترکی کے وزیر خارجہ آئندہ ماہ 4 جون کو واشنگٹن کا دورہ بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ شام کے شمالی شہر میں کرد شدت پسندوں کی موجودگی کے باعث امریکا اور ترکی کے درمیان تناؤ پیدا ہو گیا تھا۔ منبج پر کرد جماعت پیپلز پروٹیکشن یونٹس کا قبضہ ہے جب کہ امریکا بھی داعش کے خلاف جنگ کرنے میں مصروف ہے جس میں اسے کردوں کی حمایت حاصل ہے۔ امریکا اور کردوں کے اس اتحاد پر ترک نالاں تھا۔

The post کردوں کے زیر قبضہ شہر میں امن لانے کیلیے امریکا اور ترکی میں اتفاق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2kufblR