مسجد نبویؐ میں 10 ہزار معتکفین کے لیے جگہ مختص - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

مسجد نبویؐ میں 10 ہزار معتکفین کے لیے جگہ مختص

مدینہ منورہ: گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز نے مسجد نبویؐ میں معتکفین کیلیے مختص جگہوں کا دورہ کیا جب کہ مسجد نبویؐ کی چھت پر 10 ہزار معتکفین کیلیے جگہ مختص کی گئی۔

گورنر مدینہ منورہ نے مسجد نبویؐ کی انتظامیہ کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور متعکفین کو تمام سہولتیں مہیا کرنے کی ہدایت جاری کی، دورے کے آخر میں شہزادہ فیصل بن سلمان نے کہا کہ مسجد نبویؐ میں اعتکاف کرنے والوں کیلیے نئی جگہ مختص کرنے سے کئی منفی پہلو کا خاتمہ ہوگا۔

اس سے قبل معتکفین اپنا سامان مسجد نبویؐ میں لے جاتے تھے، غیر منظم طریقے سے سامان رکھا جاتا تھا، جہاں جگہ ملتی وہاں سو جاتے تھے، اس سے زائرین مسجد نبویؐ کو مشکل پیش آتی تھی، اس تمام مشکلات پر قابو پانے کیلیے مسجد نبویؐ کی چھت کا ایک حصہ معتکفین کیلیے مختص کر دیا گیا جہاں ان کی ضروریات کے مطابق سہولتیں مہیا کی گئی ہیں۔

 

The post مسجد نبویؐ میں 10 ہزار معتکفین کے لیے جگہ مختص appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2IS870Q