پاک کینیا ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس کامیابی کے ساتھ ختم - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پاک کینیا ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس کامیابی کے ساتھ ختم

 کراچی: پہلی کینیا پاکستان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس کا کامیابی سے اختتام ہو گیا۔

کینیا کے سفارتخانے نے وزارت تجارت اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کے تعاون سے کراچی کے ہوٹل میں 2اور 3مئی کو پہلی کینیا پاکستان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا۔

اس کانفرنس میں شرکت کے لیے کینیا کے مختلف حکومتی اداروں کے نمائندوں کے علاوہ پاکستانی وزیرتجارت پرویز ملک ، وزارت تجارت وٹی ڈی اے پی کے اعلیٰ حکام بشمول سیکریٹری انعام اللہ دھاریجو، پاکستان ٹی ایسوسی ایشن اور رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن آف پاکستان (آرای اے پی)کے نمائندوں نے شرکت کی۔

کانفرنس کے دوسرے روز رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین رفیق سلیمان نے ایسوسی ایشن کی دستاویزی فلم پیش کی۔ ایسوسی ایشن نے شرکا کے اعزاز میں ظہرانے کا بھی اہتمام کیا۔

رفیق سلیمان نے کانفرنس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی رائس ایکسپورٹرز جو کینیا میں کام کر رہے ہیں۔ وہ کینیا کو کثیر زر مبادلہ فراہم کر رہے ہیں، 30جون 2014 تک کینیا نے پاکستانی چاول کے لیے 35 فیصد خصوصی امپورٹ ڈیوٹی جبکہ دیگر ممالک کے چاول پر 75فیصد ڈیوٹی عائد کی تھی، اس اقدام کی وجہ سے پاکستانی رائس ایکسپورٹرز نے کینیا میں خوراک کی کمی نہ آنے دی، یہاں تک کہ سال 2008میں غذائی بحران کی وجہ سے دنیا بھر کے چاول برآمد کرنے والے ممالک نے چاول کی برآمدات پر پابندی عائد کر دی لیکن پاکستان نے اپنے چاول کے تمام برآمدی آرڈرز کو پورا کیا اور ہمیں پوری امید ہے کہ آئندہ بھی کینیا میں کوئی غذائی بحران نہیں آنے دیں گے۔

پاکستان کینیا کی چائے کا سب سے بڑا درآمدکنندہ ہے اور گزشتہ سال جب حکومت پاکستان نے کینیا کی چائے پر بھاری در آمدی ڈیوٹی عائد کی تھی اس وقت رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے پاکستانی وزارت تجارت سے رابطہ کیا اور چائے کی در آمد پر ڈیوٹی کم کرانے میں کامیابی حاصل کی، اگر چہ سارک کا ممبر ہونے کی وجہ سے ہمارے پاس متبادل ذریعہ یہ بھی تھا کہ ہم سری لنکا اور بھارت سے بھی چائے در آمد کر سکتے تھے لیکن ہم نے کینیا کے ساتھ اچھے دوستانہ تعلقات کا بھرپور مظاہرہ کیا، کینیا کی چائے کی مجموعی بر آمدات کا تقریباً 30فیصد پاکستان در آمد کرتا ہے۔

The post پاک کینیا ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس کامیابی کے ساتھ ختم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2HMW5p4