ون ڈے رینکنگ؛ انگلینڈ 5 سال بعد نمبر ون بن گیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ون ڈے رینکنگ؛ انگلینڈ 5 سال بعد نمبر ون بن گیا

 دبئی:  آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ میں انگلینڈ نے بھارت کو پیچھے دھکیلتے ہوئے 5 سال بعد ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔چھٹے نمبر پر موجود چیمپئنز ٹرافی کی فاتح پاکستان ٹیم 6 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ نمبر 5 آسٹریلیا کے قریب پہنچ گئی۔

سالانہ اپ ڈیٹ کے مطابق ٹاپ 2 پوزیشنز کے علاوہ کسی ٹیم کی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی تاہم پوائنٹس میں کمی بیشی ہوئی ہے۔ انگلش ٹیم (125) آٹھ پوائنٹس اضافے کےساتھ 2013 کے بعد پہلی مرتبہ ٹاپ پوزیشن پر آ گئی ہے، بھارت (122) ایک پوائنٹ کمی کے ساتھ دوسرے، جنوبی افریقہ (113) چار پوائنٹس کمی کے ساتھ تیسرے، نیوزی لینڈ (112) دو پوائنٹس کمی کے ساتھ چوتھے، آسٹریلیا (104) آٹھ پوائنٹس کمی کیساتھ پانچویں، پاکستان (102) چھ پوائنٹس اضافے کے ساتھ بدستور چھٹی پوزیشن سنبھالے ہوئے ہے۔

گرین شرٹس کا نمبر 5 آسٹریلیا سے صرف2 پوائنٹس کا فاصلہ رہ گیا ہے۔ بنگلہ دیش (93) تین پوائنٹس اضافے کے ساتھ ساتویں، سری لنکا (77) سات پوائنٹس کمی کیساتھ آٹھویں، ویسٹ انڈیز (69) پانچ پوائنٹس کمی کیساتھ نویں، افغانستان (63) پانچ پوائنٹس اضافے کیساتھ دسویں، زمبابوے (55) چار پوائنٹس اضافے کیساتھ گیارہویں جبکہ آئرلینڈ (38) تین پوائنٹس کمی کیساتھ بارہویں نمبر پر موجود ہے۔

The post ون ڈے رینکنگ؛ انگلینڈ 5 سال بعد نمبر ون بن گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2jnZVXc