اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ڈان لیکس رپورٹ منظرعام پرلانے کی درخواست پر اعتراضات کے خلاف اپیل خارج کردی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثارنے ڈان لیکس پرتحقیقاتی رپورٹ منظرعام پرلانے کی بریگیڈیئر(ر) محمد عربی کی درخواست پر چیمبرمیں سماعت کی۔ چیف جسٹس نے رجسٹرارآفس کی جانب سے لگائے گئے اعتراضات کو پھربرقراررکھتے ہوئے ڈان لیکس کی رپورٹ منظرعام پر لانے کی درخواست پر اعتراضات کے خلاف اپیل خارج کردی۔
واضح رہے کہ رجسٹرارآفس نے درخواست پرمتعلقہ فورم سے رجوع نہ کرنے کا اعتراض عائد کیا گیا تھا۔
The post ڈان لیکس رپورٹ منظرعام پرلانے کی درخواست پراعتراضات کے خلاف اپیل خارج appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان http://ift.tt/2FKXp7N