ہم عوام کی عدالت میں سرخرو ہیں، شہبازشریف - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ہم عوام کی عدالت میں سرخرو ہیں، شہبازشریف

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہم عوام کی عدالت میں سرخرو ہیں۔

لاہور میں ارکان اسمبلی سے گفتگو کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ  ہمارا جینا مرنا اپنے عوام کے ساتھ ہے، ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی اور آئندہ بھی بھرپور جذبے سے کرتے رہیں گے۔ مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے عوامی فلاح و بہبود کے ترقیاتی منصوبے بنائے، ہم عوام کی عدالت میں سرخرو ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: منفی سیاست کےعلمبرداروں نے عوام کی خدمت نہیں کی

شہباز شریف نے کہا کہ میں ہمیشہ کرپشن کے خلاف رہا اور میرے دامن پر کوئی داغ نہیں، ہم نے خدمت کی سیاست کی جب کہ مخالفین الزامات کی گرد اڑاتے رہے، جھوٹےالزامات لگانے والے سوچیں کہ سرمایہ کاری کرنے والے ممالک کیا سوچتےہوں گے۔

The post ہم عوام کی عدالت میں سرخرو ہیں، شہبازشریف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://ift.tt/2oAMFBd